گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہزار بوری مزید برآمد کرلی گئی

سرگودہا میں 24گھنٹوں میں 1000گندم کی بوری قبضہ میں لے کر خریداری مرکز پہنچادی گئی

سرگودہا : ضلعی انتظامیہ کا گندم کی غیر قانونی نقل وحمل او رذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈا¶ن جاری ہے ۔ 24گھنٹوںمین ایک ہزار بوری قبضہ میں لے کر خریداری مراکز پہنچا دی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن جعفر گجر نے دریائے چناب کے قریب ایک ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ٹریکٹر ٹرالی پر لدی گندم کی 700 بوریاں قبضہ میں لے لیں ۔ ایک اور کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عمر دراز گوندل نے رات کی تاریکی میں ٹرک پر 300 بوری گندم کی غیر قانونی نقل وحمل کو چک نمبر 102 جنوبی کے قریب ناکام بنا کر گندم خریداری سنٹر پر پہنچا دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس نے رات گئے تحصیل میں قائم تینوں چیک پوسٹوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے پوسٹوں پر تعینات عملہ کی حاضری ودستیابی کو چیک کیا ۔ادھر اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی مہر مدثر اور اے سی کوٹ مومن جعفر گجر نے نمبرداروں کے کنونشن بلواکر انہیں گندم خریداری ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مزید رہنمائی وہدایات جاری کیں ہیں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow