میانوالی وزیر اعظم کے حلقے میں تین ارب کی سکیمیں جاری ہیں کمشنر سرگودہا


وزیر اعظم پیکج : میانوالی کی 762 سکیموں پر تین ارب روپے خرچ
سرگودہا ۔میانوالی دورویہ روڈ کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی شفاف تقسیم کی جائے ۔ ڈاکٹر فرح مسعود

سرگودہا : کمشنر سرگودہاڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پیکج کے تحت ضلع میانوالی میں ہائی ویز ‘ پبلک ہیلتھ ‘ ہیلتھ اور ایجوکیشن کی 762 سکیموںپر اب تک تین ارب بارہ کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جوکہ مجموعی جاری فنڈز کا 54 فیصد ہے جبکہ وسط جون تک سو فیصد فنڈز استعمال کر لئے جائیں گے ۔ وہ اپنے کانفرنس روم میں وزیر اعظم پیکج کے تحت ضلع میانوالی میں جاری ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرر ہی تھیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شکیل نعمان اور تعمیراتی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ یو این این کے مطابق کمشنر نے کس عمرخان کینال کی ماڈل سٹڈی مکمل کرنے او راس کا پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کے علاوہ میانوالی کے ہارڈ ایریا کی آٹھ یونین کونسلوں میں پانی کی فراہمی کے ورک آرڈر جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ان سکیموں پر لاگت کا تخمینہ تین ارب تیس کروڑ روپے لگایاگیا ہے ۔انہوں نے ارگیشن لفٹ کی 60 سالہ پرانی سکیم پر بھی کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ضلع کی 35ہزار زرعی اراضی کو زیر کاشت لایا جاسکے ۔ یو این این کے مطابق انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے وزیر اعظم پیکج کے تحت جاری فنڈز کو ماہ جون تک خرچ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سرگودہا میانوالی روڈ کو دورویہ بنانے کیلئے جاری ایک ارب کے فنڈ ز کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوںنے یونیورسٹی آف میانوالی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری دس کروڑ روپے کے استعمال کی بھی ہدایت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ وزیر اعظم پیکج کے تحت ہائی ویز کی 42 سکیموں پر دوارب 47کروڑ 50لاکھ روپے میں سے ایک ارب 64 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 53سکیموں کیلئے جاری 83کروڑ 33 لاکھ روپے میں سے پچا س کروڑ 29لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں اسی طرح محکمہ صحت کی پانچ سکیموں کے جاری 27کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے گیارہ کروڑ 43لاکھ اور محکمہ تعلیم کی 662 سکیموں کیلئے جاری دو ارب 22کروڑ 76 لاکھ روپے میں سے85کروڑ 61 لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔ یو این این کے مطابق انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ رواں مالی سال کے ماہ جون تک حکومت کی طرف سے جاری پانچ ارب 80کروڑ روپے میں سے پانچ ارب روپے خرچ کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودہا میانوالی روڈ کی تعمیر پر اب تک ایک ارب روپے میں سے 85کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ میانوالی کینال ڈویژن کی ارگیشن لفٹ سکیم پر تین کروڑ تیس لاکھ روپے استعمال ہو چکے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ میانوالی میں بیچیلرہوسٹل تعمیر کے آخری مراحل میںہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ محکمہ ایجوکیشن کی اضافی کلاس روم اور خطرناک عمارات کی 659 سکیموں میں سے 227 جون میں مکمل کر لی جائیں گی جبکہ باقی 147 کی تکمیل کیلئے اگست کو ہدف مقرر کیاگیا ہے ۔ یو این این کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں 477 سکولوں میں ناپید سہولیات کی دستیابی پر دو کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر گرلز سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ سکول او رہیلتھ سیکٹر کے انفراسٹرکچر کو معیاری او رپائیدار بنایاجائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow