لاک ڈاؤن کے بعد بازار کھلتے ہی مہنگائی نے شہریوں کو چاروں شانے چت کردیا گیا

سرگودھا : لاک ڈاؤن میں نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجروں نے بھی لوٹمار کی انتہاء کردی 700 روپے میں فروخت ہونیوالا مردانہ سوٹ 1500 روپے اسی طرح خواتین کیلئے فروخت ہونیوالا سوٹ 1000 روپے سے 1800 اور 2000 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے دوسری طرف عید کے رش کا بہانہ بناکر درزیوں نے بھی سوٹ کی سلائی کلے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کردیئے ہیں درزی دن رات کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہیں دوسری طرف ٹریفک نہ چلنے کا بہانہ بناکر دکانداروں نے پرانا مال بھی فروخت کرنا شروع کردیا ہے جوتا جو 1000 روپے میں آتا تھا اب وہی جوتا 2000 روپے سے تجاوز کرچکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی توجہ لاک ڈاؤن اور گندم کی خریداری پر مرکوز ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow