کورنا کا خوف یا کچھ اور سرگودہا سے جگہ جگہ بیٹھے نشئی غائب ہوگئے

سرگودھا : کرونا وائرس کے باعث سرگودھا میں مختلف مقامات پر نشہ کرنیوالے نشئی غائب ہوگئے ہیں بلاک 12‘ عید گاہ‘ اوور ہیڈ برج کے نیچے‘ سلانوالی روڈ اور 71 چک سمیت دیگر مقامات پر نشہ کرنیوالے افراد کی بڑی تعداد ہر وقت موجود رہتی تھی مگر لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس آتے ہی ان مقامات پر نشئی دیکھنے میں نہیں آرہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوا ہے نشئیوں کی بڑی تعداد یا تو کوچ کرگئی ہے یا پھر یہاں سے کہیں اور منتقل ہوگئی ہے ان مقامات پر نشئیوں کی بڑی تعداد موجود رہتی تھی کرونا وائرس کی وجہ سے ان کے متاثر ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow