ملک بھر میں یوم علی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے مجالس کے ایس او پیز جاری

سرگودھا : صبح شہادت یوم علیؓ پر جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک گھنٹے کیلئے مجالس کی اجازت دی گئی ہے اس سلسلہ میں علمائے کرام اور ذاکرین سے کہا گیا ہے کہ وہ وبائی صورتحال میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کریں اس سلسلہ میں آج شہادت یوم علیؓ پر جمعہ کے اجتماعات میں حضرت علیؓ کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالی جائیگی تاہم علماء کرام اور ذاکرین سے کہا گیا ہے کہ وہ یوم علیؓ پر زیادہ دیر تقاریر کرنے سے اجتناب کریں اور ان کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کے اجتماعات زیادہ دیر نہ ہوسکیں۔ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے سرگودہا کے تمام اسٹنٹ کمشنر صاحبان نے میٹنگز کیں اور شرکاء میٹنگز سے گزارش کی گئی کہ وہ قوانین پر عملدرآمد کرکے اپنی صحت اور دیگر کی صحت کو یقینی بنائیں ایس او پیز صرف عوام میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بنائے گئے ہیں بھلوال کے اسٹنٹ کمشنر نے بھی ایک میٹنگ کی جس میں علی جعفر نقوی ،اور راجہ امجد سمیت  اہل تشیع کے دیگر مجالس کے منتظمین نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow