شہباز شریف جیسا بزدل اعلی میں نے زندگی میں نہیں دیکھا وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف جیسا بزدل اعلیٰ دنیا میں نہیں دیکھا: صوبائی وزیر اطلاعات

ڈی جی خان: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے زیادہ بزدل اعلیٰ پوری دنیا میں کہیں نہیں دیکھا۔شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔انہیں وسیم اکرم پلس اور شیر شاہ سوری ایسے ہی تو نہیں کہا جاتا۔ یو این این کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب کے بجٹ میں سے بڑا حصہ جنوبی پنجاب کے لئے وقف کردیا ہے۔ بزدار حکومت کے دو سالہ دور میں جنوبی پنجاب کے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع ہوچکے ہیں۔ اپنی پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔میں نے شہبازشریف سے زیادہ بزدل اعلیٰ پوری دنیا میں کہیں نہیں دیکھا،جنہوں نے اپنی ہی ریکوزیشن پر بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورونا کے خوف کی وجہ سے شرکت کرنے سے انکارکردیا ہے۔ دوسری جانب عثمان بزدار ملک کے واحد وزیراعلیٰ ہیں، جنہوں نے کورونا کا بےخوفی سے مقابلہ کیا،عثمان بزدار نے سب سے پہلے کورونا سے متاثرہ صحافیوں کے لئے پیکیج کا اعلان کیا۔ پرامید ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جلد کورونا بحران سے نکل جائیں گے۔ یو این این کے مطابق اٹھارہویں ترمیم سے متعلق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم سے متنازعہ چیزوں کو نکل دیا جائے،یہ حقیقت ہے کہ آئین میں ترمیم تمام جماعتوں کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوسکتی۔مگر اپوزیشن نے ثابت کیا کہ اٹھارہویں ترمیم کو انہوں نے ناکام کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow