وزیر اعلی نے ڈی جی خان میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ نے ڈی جی خان میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کردیا

ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ یو این این کے مطابق سردارعثمان بزدار ایک روزہ دورے پر ڈیرہ غازی خان پہنچے۔جہاں انہوں نے سردار فتح محمد خان بزدارانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کاسنگ بنیاد رکھا،اسپتال کے پہلے مرحلے میں سو بیڈ کا اسپتال تعمیر ہوگا،منصوبے پر چار ارب روپے خرچ ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپتال سے چاروں صوبوں کے عوام مستفید ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow