تھانہ لکسیاں کے حدود میں پونے دو کڑوڑ کی ڈکیٹی

سرگودھا: تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات ، فیصیل آباد کے تاجر پونے دو کروڑ روپے سے محروم

فیصل آباد کے 2 افراد ڈرائیور کے ہمراہ سرگودھا ریکوری کے لئے آئے تھے , مذکورہ افراد سرگودھا میں کپڑا سپلائی کرتے اور اکثر یہاں آتے جاتے رہتے تھے ، یو این این زرائع کے مطابق تاجر نلکا سٹاپ کے قریب ہوٹل پر چائے پینے کے لئے رکے ہی تھے کہ موٹر سائیکل پر آنے والے 2 مسلح افراد نے گھیر لیا اور فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے نتیجہ میں فیصل آباد کے دونوں تاجر لہولہان ہوگئے اور ڈاکو ایک کروڑ 75 لاکھ کی کثیر رقم لےکر موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس تھانہ لکسیاں موقع پر پہنچ گئی اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ، مضروبین کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow