حکومتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )حکومتی احکامات کی عملداری کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائے گئے ،تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجہیی ہے ڈپٹی کمشز سرگودھا عبداللہ نیّر شیخ کی
ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل اور اے ایس پی سٹی احمد شاہ نے شہر مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد حسن یوسف ، صدر رحمن پلازہ امجد محمود بھٹی ، شیخ مسعود سمیت دیگر تاجروں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو سراہا اور کہا کہ دیگر تاجر بھی اس طرح کے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کا کاروبار بھی چلتا رہے اور کرونا وائرس سے بچنے میں مدد بھی ملے اس موقع پر محمد حسن یوسف نے اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا اور اے ایس پی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جو ایس او پیز مقرر کئے گئے ہیں اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے اس کیلئے تاجروں سے بھی ہم نے اپیل کی ہے کہ وہ ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow