پٹرول پمپوں پر ڈیزل کی بلیک میں فروخت جاری انتظامیہ بے بس

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )ضلع بھر میں ڈیزل نایاب ، پٹرول پمپ مالکان نے کاشتکار اور عوام کو لوٹنے شروع کردیا ، کئی پمپوں پر 30روپے تک فی لیٹر زائد وصول کیاجائے رہا ہے ، سٹون ٹرانسپورٹرز کا وزیراعظم اور وزیراعلی سے فوری واقعہ کانوٹس لینے کامطالبہ ، ضلعی انتظامیہ ڈیزل فراہمی اور زائد ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف نہیں کرسکی ، تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا اور اس کی 7تحصیلوں میں پمپ مالکان نے ڈیزل کی فروخت بند کردی ہے اور اگر کوئی پمپ مالکان ڈیزل فروخت کررہے ہیں تو وہ سرکاری ڈیزل ریٹ سے 20سے 30روپے زائد فروخت کررہے ہیں ، ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے تعمیراتی شعبہ کھولنے کا اعلان کیا ، پل 11 سے پنجاب بھر میں بجری کی سپلائی ہوتی ہے مگر ضلعی انتظامیہ نا جانے کن کاموں میں مصروف ہے سٹون ٹرانسپورٹرز
نے وزیراعظم اور وزیراعلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ اگر ڈیزل کی قلت دور پر قابو نہ پائے تو سرگودھا سے پتھر کی سپلائی بند کر دی جائے گئی ، دوسری طرف گندم کی کٹائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے کاشتکار پریشان ہے کہ سرکاری ریٹ سے 20 سے 30 روپے تک مہنگا ڈیزل لے کر گندم کی کٹائی کررہی ہے ، کاشتکار بارشوں سے پریشان ہے ، مگر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow