وزیر اعظم کے حکم پر ریلوے کی جدید تقاضوں کے مطابق تنظیم نو کا فیصلہ

سرگودھا / لاہور(آن لائن )پاکستان ریلوے نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر عشرت حسین کی پیش کردہ سفارشات کی روشنی میں جدید تقاضوں کے مطابق اپنے تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پاکستان ریلوے اپنے سٹرکچر کو تبدیل کرنے کے لیے 4ہائی لیول پروفیشنل مشیر ایم پی ون سکیل میں بھرتی کرے گا ۔ یہ مشیران ریلوے بورڈ کے پرائیوٹ ممبر کے حیثیت سے ریلوے کی تنظیم نو اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے اپنے تنظیمی ڈھانچے کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ایک ایڈوائزر انسانی سرمائے کی تجدید اور تعمیر کے حوالے سے دوسرا کاروبار کی منصوبہ بندی کے لئے ،تیسرا تکنیکی تبدیلی کے حوالے سے بھرتی کرنے کے لئے اشتہارجاری کر دیا۔ جلد ہی چوتھا مشیر قانونی امور کے حوالے سے بھرتی کرنے کا اشتہار بھی جاری کیا جائے گا۔ یہ ممبران 2سال کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گے لیکن حوصلہ افزا کارکردگی کی بنیاد پر ان کی مدت ملازمت میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔ اس میں غیر ملکی ماہرین کو بھی دعوت دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ جاب کی دیگر مراعات او ر شرائط و ضوابط ریلوے کی ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہو ں گی۔ خواہشمند حضرات اپنی درخواستیں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن منسٹری آف ریلوے روم نمبر 426فورتھ فلور بلاک ڈی پاک سیکریٹیریٹ اسلام آباد کو 19جون 2020تک کوریئیر یا ای میل کے ذریعے جمع کرواسکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow