تھانہ صدر بھلوال نے کار چوروں کا بین الاضلاعی گروہ گرفتار کرلیا

بھلوال ( بیوروچیف)پولیس تھانہ صدر نے کارچوروں کےبین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے اس سے چوری کی گٸی دو کاریں برامد کرلیں۔ یہ بات ایس ایچ او تھانہ صدر ارباب طفیل نے پریس کانفرنس کرتے ھوٸے بتاٸی۔ انہوں نے بتایا کہ لاھور اورسرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں کار چوری کی وراداتوں میں ملوث ملزم محمد اعجازولد اللہ دین کے بارے میں معلوم ھوا کہ اس کے پاس دو چوری کی گاڑیاں موجود ہیں جو بھیرہ بھلوال روڑ پر موجود ھے۔جس پر پولس نے چھاپہ مار کر دونوں گاڑیاں برامد کرلیں۔جنکی مالیت ساڑھے نو س لاکھ روپے سے زاٸد ھے۔گاڑیاں لاھور اور سرگودھا سے چوری کی گٸی تھیں جنہیں انکے مالکان کے حوالے کردیا گیا ھے۔انہوں نےبتایا کہ پولیس نےطاہر کالونی سے چوری ھونے والے موٹر ساٸیکل اورچک 26شمالی میں چوری ہونے والی دولاکھ روپے مالیت کی قیمتی گاٸیں بھی برامد کرکے انکے مالکان کے سپرد کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow