ڈی پی او سرگودہا کی زیر قیادت پولیس کا فلیگ مارچ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر قیادت پولیس کا ضلعی انتظامیہ، آرمی ودیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ فلیگ مارچ
سرگودہا:پولیس کا ضلعی انتظامیہ، آرمی ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کے قیادت ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کی۔فلیگ مارچ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سے شروع ہوکرزرعی ترقیاتی بنک چوک، ڈی پی او ہاؤس چوک سے خیام سینما چوک براستہ اوور ہیڈ برج، ہسپتال چوک سٹی روڈ، نوری گیٹ، ڈیری روڈ، کوکاکولا چوک، رفیقہ ہسپتال، چوک12بلاک،شربت چوک، کلیار ہوٹل سے فاطمہ جناح روڈ،پرانا پل سے چوک ایس ٹاؤن، چونگی نمبر9، لاری اڈا روڈ سے قینچی موڑ، پل47شمالی سے یونیورسٹی روڈ، سرکٹ ہاؤس چوک سے کوئین چوک جیل روڈ پولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جس میں اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ، اے سی سرگودھا، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور پاک فوج کے دستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ لاک ڈاؤن، دفعہ144کی نئی ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow