تھانہ سیٹلائیٹ پولیس نے منشیات برآمد کرلی

سرگودھا:سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے ہیروئن1.250کلو گرام، چرس اور شراب برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے سب انسپکٹرز محمد اسلم اور ضیغم عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ ایس ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عامر اعجاز ولد محمد اعجاز سکنہ سروس کالونی سے ہیروئن1.250کلو گرام،حمزہ شہباز ولد شہباز مسیح سکنہ چیمہ کالونی سے چرس520گرام اور بابر مسیح ولد چراغ مسیح سکنہ سروس کالونی سے شراب20لیٹر برآمد کرکے گرفتارتینوں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow