فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرلیا

سرگودھا: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروش کی خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.025کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فضل داد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ آہیرکالونی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش راشد ولد الطاف سکنہ آہیرکالونی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.025کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow