تھانہ سٹی نے چرس برآمد کرلی

سرگودھا: تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار سے 1.175کلو گرام چرس برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرچیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فواد شیرازی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدجاوید پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مقام حیات چوک میں ناکہ بندی کرکے چیکنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل نمبریSGK-7173پر سوار ملزم اللہ یار ولد محمد یونس سکنہ چک نمبر37شمالی کو روک کر چیک کرنے پر ملزم کے قبضہ سے چرس1.175کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال موٹرسائیکل کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow