بھلوال تھانہ سٹی نے چار جواری گرفتار کرلیئے

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے چار جواری گرفتار
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات نے سب انسپکٹر محمد اشرف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ قبرستان بھیرہ بھلوال روڈ پر ریڈ کرکے بذریعہ تاش جواء کھیلتے جواری محمد بشیر ولد انتظار سکنہ بھلوال چوک، محمد ارشد ولد محمد اسلم سکنہ مختار کالونی، محمد اکرم ولد اللہ دتہ سکنہ چک22شمالی اور افتخار احمد ولد حبیب احمد سکنہ رانا اشرف کالونی بھلوال کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 4550روپے اور تاش برآمد کرکے قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow