کڑانہ پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرلئے

سرگودھا:تھانہ کڑانہ پولیس کی بڑی کاروائی، تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس3 کلو گرام برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ سب انسپکٹر گل حمید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اسد حیات اور محمد ممتاز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کڑانہ کے علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان بلال ولد سجاد سکنہ چک82جنوبی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے چرس2.200کلو گرام جبکہ افتخار احمد ولد نذر محمد سکنہ چک87جنوبی سے چرس430گرام اور ذوالفقار ولد امین سکنہ چک101جنوبی سے چرس400گرام برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتارتینوں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow