محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 2 ہزار کالج اساتذہ کو ترقی دے دی

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے )محکمہ ہائر ایجوکیشن نےکالج ٹیچرز کوخوشخبری سنادی، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے2 ہزار کالج اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی ۔ زرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 2000 کالج اساتذہ کو گریڈ17 سے 18 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے،جس میں 1100 خواتین اور900 مرد لیکچرارشامل ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ترقی پانے والے اساتذہ کی نئی تعیناتیوں کےلئے ڈی پی آئی کالجز کوکاغذی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow