صوبے بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان 90 دن میں کیا جائے گا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )صوبہ بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان 90 روز میں کیا جائے گا، میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ 15 جون سے شروع کروائی جائے گی۔تعلیم نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے زیر بحث چند نکات کی تفصیلات بیان کی کئی ہے کہ نمبروں کی ایمپورنگ کیلئے امتحانات کا آخری چانس دینے والے طلبہ کو گریس مارکس دے کر پاس کردیا جائے گا۔گیارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبہ کو 3 فیصد اضافی نمبرز دے کر بارہویں میں پاس کردیا جائے گا۔انٹرپارٹ ون میں مکمل فیل ہونے والے طلبہ پارٹ ٹو میں بھی فیل تصور کیے جائیں گے۔نہم جماعت کے مختلف مضامین میں امپرومنٹ کیلئے میٹرک کے امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کےمطابق نمبرز ایوارڈ کیے جائیں گے۔پریکٹیکل کا امتحان نہیں لیا جائےگا۔پریکٹیکل میں تمام بچوں کو 50 فیصد نمبرز دے دیئے جائیں گے۔پریکٹیکل کے باقی 50 فیصد نمبر پیپر میں حاصل کردہ نمبروں کے تناسب سے دیئے جائیں گے۔زرائع بورڈ جن بچوں کویہ آپشن پسند نہیں وہ آئندہ سال اپنی خواہش کے مطابق دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔دوبارہ امتحان دینے کیلئے طالبعلم کو 15 جولائی تک بورڈ سے رابطہ کرنا ہوگا۔پروموٹ ہونے والے طلبہ کے دہم اور بارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبرز کو ڈبل کردیا جائے گا۔بورڈ کیجانب سے جاری کردہ مارکس شیٹ سے بچوں کی پرفارمنس کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکے گا، مارکس شیٹ مکمل مشاورت کے بعد جاری کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow