نماز عید کیلئے حکومت جلد ایس او پیز جاری کردے گی

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں نمازعید کے اجتماعات کیسے منعقد ہونگے، حکومتی بڑوں نے سر جوڑ لئے،عید کے اجتماعات کے لئے کیا موجودہ ایس او پیز سے کام چلایا جائے یا اس میں مزید اضافہ کیا جائے؟عید کے اجتماعات کی پالیسی طے کرنے کے لئے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس دو روز میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نماز عید کے اجتماعات ہوں گے یا نہیں اس بارے حکومتی بڑوں نے سر جوڑ لئے،عید کے اجتماعات کے لئے کیا موجودہ ایس او پیز سے کام چلایا جائے یا اس میں مزید اضافہ کیا جائے،عید کے اجتماعات کی پالیسی طے کرنے کے لئے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس دو روز میں ہوگا،اجلاس میں عید کے اجتماعات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی،ذرائع کا کہناتھا کہ شہر میں نماز عید کے تمام اجتماعات مساجد کی بجائے کھلے میدان میں ہی کروائے جائیں گے،علماء اکرام کی جانب سے بھی نماز عید کے اجتماعات ہر صورت میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow