سرگودہا میں بچے کا قتل وزیر اعلی نے آر پی او کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا

وزیر اعلی عثمان بزدارکا سرگودھا کے علاقے میں زیادتی کے بعد دس سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم
لاہور16مئی : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرگودھا کے علاقے میں زیادتی کے بعد دس سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے – وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ مقتول بچے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے اورملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزیدکارروائی کی جائے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدرد ی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو انصاف دلانا ریاست کی ذمہ داری ہے جو پوری کریں گے –
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow