سرگودہا سرکار کی خبریں مقبول احمد ملک سے

سرگودہا (16 مئی 2020)۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے گڈز ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے راہنما¶ں اور ممبران نے شرکت کی ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے پیش نظر کرایوںمیں 25سے 30فیصد کمی کریں تاکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں ۔انہوں نے کہاکہ جہاں قیمتیں بڑھنے کی صورت میں کرایوںمیں فوری اضافہ کیا جاتا ہے ۔ وہاں ٹرانسپورٹروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں فوری طو رپر کرایوں میں متناسب کمی لائیں تاکہ عوام کو مہنگائی کی چکی سے نکالا جاسکے ۔ اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے رضا کارانہ طو رپر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس کمی سے عام اشیائے خوردونوش میں بھی کمی ہو گی او رمہنگائی میں واضح ریلیف دیا جائیگا ۔
٭٭٭٭
سرگودہا (16 مئی 2020)۔)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے جاری منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرائض کی بہتر و بروقت بجا آوری کو مقدم رکھا جائے، لاک ڈاﺅن کے باوجود ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے کام کرنا ہوگا، سماجی فاصلوں کے قائدہ سے حفاظتی تدابیر ممکن ہیں ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے پی ایچ اے پارک بلاک ایکس نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن کے دورہ کے دوران کیا، اس موقع پر انہوں نے پارک کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور پارک میں پودا بھی لگایا، چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی شہر کی خوبصورتی کو مقدم رکھتے ہوئے عوام کو صحت مندانہ فضاءاور صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کا تسلسل برقرار رکھی گی تاکہ پارکس میں لگائے جانے والی قیمتی پودوں کی نگہداشت ممکن ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے سرگودھا عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہے اس حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے اور سرگودھا کے اجاڑ پارک خوبصورت شکل اختیا رکرکے عوامی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بن چکے ہیں، اس کے علاوہ پی ایچ اے سرگودھا نے اہم مقامات اور شاہراہوں پر بھی پرانے پودوں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ نئے پودے لگانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں شہر کا نقشہ تبدیل ہوچکا ہے،چیرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے پارک میں کام کرنے والے افراد سے بات چیت کے دوران ان کے مسائل دریافت کئے اور ان مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی تاکہ پی ایچ اے کے ملازمین کو درپیش مسائل کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے بہتر انداز میں آگے بڑھا جاسکے ۔
٭٭٭٭٭
سرگودہا (16 مئی 2020)۔)جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی کی بدولت شاہرات مسافروں کیلئے محفوظ ہو چکی ہیں، جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں سرگودہا ریجن کاپنجاب بھر میں منفرد مقام ہے، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کیپٹن(ر) ظفراقبال اعوان نے گزشتہ روز پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم ضلع خوشاب پر ِمنعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیاانہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے بھی پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اٰفسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات دینے کا فیصلہ کیا اور آج کی اس تقریب میں دئےے جانے والے انعامات آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے تقسیم کئے جارہے ہیں،سرگودہا ریجن کے 01اے ایس آئی کو5500/-ر±پے جبکہ ،01ہیڈکانسٹیبل اور11کانسٹیبلان کو شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فی کس5000/- روپے نقدایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے تقسیم کئے۔دریں اثناءایڈیشنل آئی چی پٹرولنگ کیپٹن (ر)ظفراقبال کی آمد پر ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن تنویر احمد ملک، ڈی ایس پی پٹرولنگ سرگودہا غضنفر عباس نتھوکہ، ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب امیر عباس کھیمٹہ نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کے چاق وچوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن تنویر احمد ملک کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow