ڈپٹی کمشنر کا دورہ گندم خریداری مرکز ہلال پور سیال موڑ

سرگودہا (16 مئی 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے گندم خریداری کاجائزہ لینے کیلئے فلیگ خریداری مرکز سیال موڑ او رحلال پور کادورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن جعفر گجر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے دونوں مراکز کاہدف اور اب تک خریدی گئی گندم کاریکارڈ چیک کیا ۔انہوں نے کسانوںکو جاری کئے گئے باردانہ کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کیں ۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ خوراک او رریونیو کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ باردانہ دانہ وصول کرنے والے کسانوں کا پیچھا کریں او رانہیں اپنی گندم محکمہ خوراک کو فروخت کرنے کی ترغیب دلائیں تاکہ گندم خریداری کے اہداف مکمل کرنے میں مددمل سکے۔ انہوں نے زور دیاکہ گندم کی غیر قانونی نقل وحمل کی سخت نگرانی کی جائے ۔ ضلع سے ایک دانہ بھی غائب نہیں ہونا چاہےے۔ سمگلنگ اور سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہ دی جائے ۔ اناج منڈیوں پر بھی نظر رکھی جائے اور غیر قانونی کاروبار میںملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow