وزیر اعظم کی ھدایت پر پر تاجروں کیلئے بجلی پیکج کا اعلان کردیا گیا

سرگودھا (سجاد بھٹی )وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر کورونا وائرس کے باعث سرگودھا سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے بجلی بلوں کی مد میں امدادی پیکج کااعلان کردیا گیا ہے۔ریلیف پیکج کے تحت چھوٹے کاروبار کرنے والے تاجروں اور صنعتوں کے تین ماہ کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی حکومت پاکستان کرے گی اور 5کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کمرشل (تجارتی) اور70کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صنعتی صارفین اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔حکومت پاکستان کی جانب سے ایسے بجلی میٹرز جو یکم مارچ 2020ء سے قبل نصب کئے گئے ہوں ان کے مئی/جون 2020کے بجلی بلوں میں تین ماہ کے برابر امدادی رقم کا اندراج کیا جائے گا۔کاروباری (کمرشل) صارفین کیلئے امدادی حد ایک لاکھ روپے اور صنعتی(انڈسٹریل) صارفین کیلئے امدادی حد ساڑھے 4لاکھ روپے ہے۔یہ رقم کمرشل اور صنعتی صارفین کے بجلی بلوں میں حکومت کی جانب سے جمع کروائی جائے گی جو سال 2019ء کے مئی،جون اور جولائی کے بلوں کی کل رقم کے برابر ہوگی۔حکومت کی جانب سے امدادی رقم 6 ماہ تک استعمال کی جاسکتی ہے۔حکوت پاکستان کی جانب سے سابقہ واجبات /بقایاجات کی مد میں کوئی رقم ادانہیں کی جائے گی وہ کمرشل اور صنعتی صارفین خوداداکرنے کے پابند ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow