گندم کیلئے باردانہ لیکر گندم نہ دینے والے کاشتکاروں کے خلاف مقدمات کا اندراج شروع

سرگودہا( سجاد بھٹی )ضلع بھر میں گندم کے زخیرہ اندوزوں اور غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف بھر رپور انداز میں کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنروں نے مختلف مقامات پرکارروائیوں کے دوران 11سو بوری گندم برآمد کر کے خریداری مراکز پہنچا دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے سرکاری باردانہ حاصل کرنے کے بعد گندم آڑھتیوں کو فروخت کرنے پر چار کاشکاروں کے خلاف ایف آئی آر کیلئے استغاثے بھجوادیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مظہر حسین ولد محمد خان،رتوکالا کے عنصر علی ولد امجد علی، چک نمبر سات جنوبی کے نوید اصغر اور دیوال کے افتخار احمد ولد سلطان احمد کے خلاف استغاثے بھجوائے گئے ہیں۔ ادھر اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور نے زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سو کلو گرام کی 3سو بوری جبکہ 250پی پی بیگز برآمد کر کے خریداری مراکز پہنچا دی ۔ اے سی شاہ پور نے ایک اور کارروائی میں دو سو بوری گندم بھی برآمد کر لی۔ اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی نے ٹریکٹر ٹرالی پر چار سو بوری گندم دوسرے ضلع میں لے جانے کی کوشش ناکام بنا کر گندم خریداری سنٹر پہنچا دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھلوال رات گئے تحصیل میں گندم کی نقل و حمل کی مانیٹرنگ کیلئے ناکہ چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا اور عملہ کی حاضری و دستیابی چیک کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow