بجٹ کے مسائل ضلع کے اکثر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے کی تعیناتی نہ ہوسکی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )ضلع کے اکثر ہسپتالوں کی منظورشدہ آسامیوں پر تعیناتی کا عمل بجٹ مختص نہ ہونے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر التواءکا شکار ہو تا دکھائی دے رہا ہے ،رورل ہیلتھ سنٹروں ،ٹی ایچ کیو زہسپتالوںاور بی ایچ یوز میں میڈیکل افسران کی کمی پر صوبائی حکومت نے مجموعی طور پر113آسامیوں کی منظوری دی تھی جن میں مختلف کیڈرز کے میڈیکل اور انتظامی شعبہ کے افسران و ملازمین شامل ہیں ،جن کےلئے بجٹ مختص کرنے کا عمل گزشتہ دو سالوں سے التواءکا شکار ہے ،جس کی وجہ سے نئی تعیناتیاں بھی عمل میں نہ آ سکیں ،ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ضلعی حکام صوبائی حکومت کو ان آسامیوں پر فوری تعیناتی کی سفارشات کرتے ہوئے ان پوسٹوں کا بجٹ مختص کرنے کےلئے متعدد بار لکھ چکے ہیں،جس پر تاحال عملدرآمد کی کوئی شنید نہیںاوراب نئے مالی سال 2019-20میں بھی متذکرہ آسامیوں کے بجٹ کا تعین تاحال نہ ہو سکا ، جبکہ ضلعی حکومت پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow