جیلوں میں فیلڈ ہسپتالوں کا قیام ہیلتھ اتھارٹیوں نے بیڈز دینے سے معذرت کرلی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کی جیلوں میں کورونا فیلڈ ہسپتالوں کےلئے بیڈز کی مطلوبہ تعداد پوری کرنے کےلئے ہیلتھ اتھارٹیو ں نے وسائل کی عدم دستیابی کے باعث معذرت کر لی، حکومت پنجاب نے جیلوں میں کورونا کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے اور مریضوں کو متعلقہ جیلوں میں ہی مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کےلئے بیس بیس بیڈز کے کورونا فیلڈ ہسپتالوں کے قیام کی منظوری تو دیدی ہے مگر بیشتر جیلو ں اس حوالے سے دستیاب وسائل کی کمی کے مسائل کی وجہ سے عملدرآمد نہیں ہو رہا، ذرائع کے مطابق جیلوں کی انتظامیہ نے بیڈز و دیگر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کےلئے متعلقہ ہیلتھ اتھارٹیوں سے رجوع کیا جس پر سرگودھا سمیت بیشتر اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹیوں نے اضافی بیڈز اور دیگر سہولیات فوری طور پر مہیا کرنے سے معذرت کر لی ہے ،جس کی وجہ سے جیلوں میں فیلڈ ہسپتالوں کو فعال کرنے کا عمل مکمل انتہائی سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow