نیا بلدیاتی نظام سول ڈیفنس تاحال بجٹ سے محروم می مشکلات بڑھ گئیں سیلابی صورتحال سامنے لیکن کوئی لائحہ عمل تیار نہیں

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )ملک میں جاری موجودہ ہنگامی صورتحال اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری ہونے کے باوجود سول ڈیفنس سرگودھا کا اہم شعبہ مالی مشکلات کا شکار ہو کر دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا، ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ دیگر محکموں کا مرہون منت ہے ، جبکہ لاک ڈاﺅن کے باعث حالیہ مہینوں کے دوران کسی بلدیاتی ادارے نے طے شدہ معاہدہ کے مطابق مختص بجٹ کا ایک فیصد حصہ سول ڈیفنس کو نہیں دیا، جبکہ رضا کاروں کو اعزازیہ دینے کےلئے حکومت پنجاب کو ارسال کر دہ فنڈز کی ڈیمانڈ پر بھی تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس کے باعث سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے انتہائی اہم نوعیت کی 11اشیاءجن میں فرسٹ ایڈ باکس تک شامل ہیں کی اشد ضرورت ہے ،حکام کا کہنا ہے اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسلوں کے سی ای اوز کو تحریری طور پر آگاہ بھی کیا گیا مگر ا س جانب سے تاحال خاموشی ہے ، بلدیاتی اداروں کے مطابق لاک ڈاﺅن کے باعث ان کی ریکوری بھی صفر ہے جس کی وجہ سے معاہدہ جات پر عملدرآمد ممکن نظر نہیں آ رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow