پنجاب کے 36 اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کو نان سیلری بجٹ کے تین ارب 22 کڑور پچاس لاکھ جاری کردیئے گئے



سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے آبائی اضلاع کے علاوہ سرگودھا سمیت 34ایجوکیشن اتھارٹیوں کے پرائمری، مڈل ، ہائی و ہائر سکنڈری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں مجموعی طور پر 3ارب 22کروڑ 50لاکھ روپے کی تیسری سہ ماہی قسط جاری کر دی،نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈز ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کے جوائنٹ اکاﺅنٹس میں منتقل کر دیئے گئے ہیں جو آئندہ چند روز تک متعلقہ سکول کونسلوں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے ،اس ضمن میں مشروط استعمال کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ مجموعی فنڈز میں سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کو 12کروڑ66لاکھ 45ہزار284روپے ،بھکر 8کروڑ 6ہزار 911 روپے ،خوشاب 4کروڑ84لاکھ 85ہزار451روپے کی گرانٹ جاری ہوئی ہے ،وزیر اعظم کا آبائی ضلع میانوالی اور وزیر اعلی کاآبائی ضلع ڈیرہ غازی خان نوٹیفکیشن میں شامل نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow