وزیر اعلی عثمان بزدار نے اقلیتی برادری کیلئے معاشی پیکج کی منظوری دے دی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )وزیر اعلی پنجاب نے اقلیتی برادریوں کےلئے اکنامک پیکج کی منظوری دی، فنانس سیکرٹری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کرسیچین کمیونٹی کےلئے 5کروڑ روپے ،ہندوبرادری کےلئے 70لاکھ روپے اور سکھ برادری کےلئے 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے فی کس دس ہزار روپے کے حساب سے یہ فنڈز تقسیم کئے جائیں گے ، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرز کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے فوری عملدرآمد شروع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow