جوہر کالونی کا میلاد چوک گندگی کی آماجگاہ بن گیا انتظامیہ خاموش تماشائی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )جوہر کالونی کے مرکزی میلاد چوک میں سیوریج کے گندے پانی نے اہل علاقہ کا جینا اور راہگیروں کا گزرنا محال کر کے رکھ دیا ہے ،مرکزی جامع مسجد کے گیٹ کے سامنے گراﺅنڈ میں کھڑا یہ پانی جہاں ہر طرف تعفن اور مچھر پھیلا رہا ہے وہاں نمازیوں کےلئے مسجد تک جانا بھی انتہائی مشکل بن کر رہ گیا ہے ،اہل علاقہ نے مقامی سطح پر داد رسی نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد مرتبہ شکایات کر چکے ہیں مگر کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا، نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، جس پر ڈپٹی کمشنر نے سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن کو فوری ایکشن لے کر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow