پولیس ملازمین میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے ) فرنٹ لائنرپولیس افسرواہلکار،جبکہ کورونا کے بڑھنے شکار ، پنجاب پولیس میں دو دنوں میں مزید39 کوروناوائرس کے مریضوں کااضافہ ہوگیا۔سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پولیس افسرو اہلکاروں کی تعداد372ہوگئی ہے ، جبکہ 286سے زائد مشتبہ ملازمین کوقرنطینہ سنٹرزمیں منتقل کردیا گیا ہے،103پولیس افسر اوراہلکارصحت یاب ہوگئےہیں،269مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،،پنجاب پولیس نے14ہزارسے زائدپولیس ملازمین کےکوروناٹیسٹ اب تک مکمل کیےہیں۔4ہزار272کےنتائج ابھی آنا باقی ہیں،آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکا کہنا ہےکہ ملازمین کابہترین علاج معالجہ کرایاجارہا،،کوروناکاشکارہونےوالےملازمین کوفی کس25ہزارامداددی جا رہی ہے۔خیال رہے کورونا وائرس کا شکار ہوکر ایک پولیس اہلکار پہلے بھی شہید ہوچکے ہیں،پاک فوج کے میجر اصغر بھی قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور جان اپنے رب کے حوالے کردی ،اسی طرح ڈاکٹرز اور طبی عملے کے سینکڑوں افراد شکار ہوچکے ہیں،ڈاکٹر اسامہ ریاض،ڈاکٹر عبدالقادر سومرو،ڈاکٹر فرقان الٰہی بھی اپنے فرض پر قربان ہوچکے ہیں۔اسی طرح صحافی بھی کورونا وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔یار رہے سرگودھا کے 6پولیس ملازمین بھی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow