عوام کو آڑھتیوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑیں گے گے کسان کو جب پوری رقم حکومت ادا کررہی ہے تو وہ گندم حکومت کو فروخت کریں جب تک ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا پوری انتظامیہ میدان میں رہے گی کمشنر سرگودہا ڈویژن

  • سرگودھا( امتیاز چوہدری سے )کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے متعلقہ افسران ، آڑھتیوںاور کسانوں پر واضح کیا ہے کہ حکومت گندم خریداری کے اہداف کے حصول تک مارکیٹ میں رہے گی اور گندم کا ایک ایک دانہ اکھٹا کیا جا ئیگا گندم خریداری میں تعاون نہ کرنے والے نمبرداروںکا محاسبہ اور آڑھتیوں کے خریداری لائسنس کی تجدید نہیں کی جائیگی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گندم خریداری کے ضمن میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر شہباز نقوی ، ڈپٹی کمشنر عبدا للہ نیئر شیخ ، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز مسرت جبیں، عمر شیر چٹھہ ، موسی رضا ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ارشد وٹو ، ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ملز اپنی استعطاعت کے مطابق چل رہی ہیں اور پیدوار دے رہی ہیں ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ عید سے قبل گندم خریداری کے 80فیصد اہداف مکمل کریں ۔ عید پر عملہ اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں عید کے روز بھی گندم کی خریداری جاری رہے گی ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گندم کی تھریشنگ کے موقع پر کھیتوں سے گندم اٹھانے کی طرف توجہ دی جائے تاکہ گندم کے سمگلروں ، منافع خوروں اور آڑھتیوں کو گندم اٹھانے کا موقع نہ مل سکے ۔ انہوں نے تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں کو مزید سخت سیل کرنے کی ہدایت کی اور ملز کا آڈٹ کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ باردانہ حاصل کرنے کے بعد واپس نہ کرنے والے زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کرائیں انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ گندم خریداری نہ کرنے والے آڑھتیوں کی کٹگری Bاور پرمٹ کی تجدید فوری روک دیں ۔ انہوں نے گندم خریداری کے لیے ضلعی اور ڈویژنل سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی اعلان کر دیا ۔ جس میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو بھی شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے محکمہ خوراک کو قمر مثانی میں فلیگ سنٹر کے علاوہ دیگر دشوار گزار علاقوں میں فلیگ سنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ لوڈنگ اور نقل و حمل کے مسائل کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے گندم تھریشنگ کے لیے کسانوں کو ڈیزل تک رسائی میں تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ تھریشنگ کا عمل متاثر نہ ہو ۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اب تک خریدی گئی گندم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے بتایا کہ گندم کی چھوٹے پیمانے پر نقل و حمل کو بھی چیک کیا جا رہا ہے اور قبضہ میںلیکر خریداری مراکز پر پہنچائی جا رہی ہے جبکہ سمگلروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیں انہوں نے کمشنر کو یقین دلایا کہ جلد ہی گندم خریداری کے اہداف حاصل کر لیے جائیگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow