ٹرینیں چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا شیخ رشید

سرگودھا / راولپنڈی (آن لائن وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا، صرف عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے، اس کے بعد حکمت عملی وضع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی بکنگ کی مد میں 23.2کروڑ روپے ایڈوانس جمع ہیں، تمام ٹرینوں کو ایس اوپی کے تحت تیار کیا ہے، ریلوے وفاق اور وزیراعظم عمران خان کے ماتحت ہے، عید پر 50فیصد کاروبار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں غریب کو تباہ بربادہ وتے نہیں دیکھ سکتا، وزارت ریلوے سے کہنا چاہتا ہوں کہ پرسوں تیاری رہیں، ایسا نہیں ہوسکتا آپ تمام سواریوں کو اجازت دیں اور ریلوے کو نہ دیں، ریلوے صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کی ہے، منگل تک ٹرینیں چلانے یا نہ چلانے کا اعلان کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow