لاک ڈاؤن کے بعد گرجا گھروں میں بھی عبادات کی اجازت دے دی گئی

سرگودھا(آن لائن )لاک ڈائون میں نرمی کے بعد گرجاگھروں میں بھی عبادت کی اجازت دے دی گئی ہے ، دوماہ کی بندش کے بعد مسیحی برادری نے اتوارکی عبادت میں شرکت کی۔ اس موقع پر کوروناسے بچا ئو کے لیے ایس اوپیز کا بھی خیال رکھا گیا۔لاہورمال روڈپرواقع کیتھڈرل چرچ میں دوماہ کے بعدخاصی گہماگہمی نظرآئی ، مسیحی برادری کی بڑی تعداد اتوارکی عبادت کے لئے گرجاگھرپہنچی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب حکومت نےاپریل میں گرجاگھروں میں بھی دعائیہ تقریبات پرپابندی لگادی تھی جس کے بعد بشپ اورپادری صاحبان آن لائن دعائیہ تقریب کا انعقادکرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow