سرگودہا پولیس نے اندھے قتل کا سراغ 28 گھنٹے میں لگا لیا کمسن بچے کا قاتل گرفتار واقعے کو ڈی پی او خود براہ راست دیکھ رہے تھے

سرگودھا پولیس کی بروقت کاروائی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے کا نامعلوم ملزم اٹھائیس گھنٹے کے اندر گرفتار
سرگودھا گزشتہ روز کمسن عباس علی کو نامعلوم ملزم نے اغوا کر کے زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی ڈی پی فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاون انسپکٹر مامون علی نے اپنی ٹیم اے ایس آئی زاہد اقبال اور امتیاز خان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم چن ماہی ولد غلام رسول کو گرفتار کر لیا ہے جس نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow