اغوا ہوجانے کی غلط فہمی پر امریکی خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کو گولی ماردی

 واشنگٹن: امریکا میں 48 سالہ خاتون نے اس غلط فہمی پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے سر پر گولی مار دی کہ وہ انھیں اغوا کرکے کہیں لے جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ٹیکساس میں پیش آیا۔ خاتون نے آن لائن ٹیکسی بک کرائی تھی اور اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھیں۔دوران سفر ایک سائن بورڈ گزرا جس سے انھیں لگا کہ یہ راستہ میکسیکو جا رہا ہے۔ اسی دم خاتون کے ذہن میں خیال آیا کہ ڈرائیور انھیں اغوا کرکے میکسیکو لے جا رہا ہے۔خاتون نے بغیر کچھ سوچے سمجھے اپنے بیگ سے پستول نکالی اور ڈرائیور پر گولیاں برسا دیں۔ ایک گولی ڈرائیور کے سر پر لگی جب کہ دوسری نے ہتھیلی پر زخم کیا۔ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ خاتون کو غلط فہمی ہوئی تھی۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔آن لائن ٹیکسی کمپنی اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About Rizwan sagar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

نوجوان نے محض خواتین کیلئے دردناک سرجری سے گزر کر قد لمبا کرالیا

جیورجیا: قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے خواتین کی طرف سے مسترد کیے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow