افضال احمد کوثر ریجنل پولیس آفیسر نے 28 سب انسپکٹرز کو ان کے عہدے پر کنفرم کردیا

طارق مجوکہ سے۔۔۔۔۔۔۔ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثرنے سرگودھا ریجن کے (28) اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو ان کے عہدہ پر کنفرم کر دیا۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر کی زیر صدارت ریجن ہذا کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو ان کے عہدوں پر کنفرم کرنے کے لیے ایک میٹنگ آر پی او آفس سرگودھا میں منعقد کی گئی۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی،ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا امتیاز احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر پی او آفس انوارا لحسن شریک ہوئے۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کے مطابق سرگودھا ریجن میں کنفرمیشن کے منتظر28 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو ان کے عہدوں پر کنفرم کر دیا۔
یہ تمام پولیس اہلکار 23اپریل2018کواسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر پروموٹ ہوئے تھے۔دو سال کا پروبیشن کا دورانیہ اور سروس ریکارڈ بہتر ہونے پر ان کو آج اپنے عہدوں پر کنفرم کر دیا گیا ہے۔بروقت کنفرمیشن کے کیسز مکمل کرنے سے ان پولیس اہلکاروں کا مورال بلند ہو گا۔
کنفرم ہونے والے تمام پولیس اہلکار اپنا پروبیشن پیریڈ مکمل کر چکے ہیں۔آر پی او سرگودھا نے ان تمام پولیس اہلکاروں کو پروموشن کی تاریخ سے ہی ان کے رینکس میں کنفرم کر دیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کو کنفرمیشن کے بعد نئے ریجن نمبرز بھی الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے تمام کنفرم ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی اور اس امیدکا اظہار کیا کہ یہ تمام پولیس اہلکار پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow