سرگودہا محافظ اسکواڈ کی بروقت کاروائی ڈکیتی کے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا:محافظ اسکواڈ پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق محافظ اسکواڈ تھانہ ساجد شہید کو ریسکیو15سے اطلاع ملی کہ مقامی بیکری میں نامعلوم افراد کے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی ہے اور دوکان دار سے نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ہیں جس کی اطلاع ملنے پر انچارج محافظ اسکواڈ طاہر عباس نے اپنی ٹیم عاقب جاوید اور محمد وقاص کے ہمراہ ملزمان کا پیچھا کیا جو تنگ گلیوں کا فائد ہ اٹھا کر فرار ہوگئے علاقہ کو مقامی پولیس کے ہمراہ گھیرے میں لے لیا گیا اور جدید اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان کو جو ایک بندمکان میں چھپے ہوئے تھے گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمدکرلیا۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے اچھی کارکردگی پر انچارج محافظ اسکواڈ اور انکی ٹیم کو نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow