فاروق حیدر عزیز ڈسٹرکٹ آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات نیا کرایہ نامہ طے کر لیا گیا

فاروق حیدر عزیز نے ٹرانسپورٹروں کے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومت کے جاری ضابطے کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ حکومت پنجاب نے اے سی بسوں کے موجودہ کرایوں میں بیس فیصدکمی او رنان اے سی کیلئے فی کلو میٹر کرایہ 78 پیسے مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس کے ضابطوں کو اپنائیں ۔انہوں نے کہاکہ مسافر وں کو سوار کرنے یا اتارتے وقت سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے ۔ ہوا کی کراسنگ کیلئے بسوں کی کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں ۔ داخلی او رخارجی دروازے استعمال کئے جائیں ۔ہرگاڑی میں ہینڈ سینی ٹائزر کو یقینی بنایا جائے ۔ بخار یا کھانسی کے مریضوں کو گاڑی میں سوار نہ کیا جائے ۔ مسافروں پر لازم ہے کہ وہ ماسک او رگلوز استعمال کریں ۔کنٹریکٹر مسافر کاٹیمپریچرچیک کریں ۔ صعیف العمر افراد سفر نہ کریں ۔ بس سٹینڈوں پر حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں تاکہ ٹرانسپورٹ کاپہیہ چلنے کے ساتھ ساتھ انسداد کورونا اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے ۔ انہوں نے تمام ٹرانسپورٹروں کو اپنی گاڑیوں میں نئے کرائے نامے آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow