کورونا سے نپٹنے کیلئے تمام فیصلے وزیراعظم کی مشاورت سے کئے عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وباءسے نمٹنے کےلئے فیصلے مشاورت سے کئے گئے ہیں:عثمان بزدار
اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ حکمت عملی،بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن نے قومی مسئلے کو بھی سیاست کی نذر کیا
لاہور18مئی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وباءسے نمٹنے کے لئے فیصلے مشاورت سے کئے گئے ہیں-اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ حکمت عملی- اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس پر بھی پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں-بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن نے اہم ترین قومی مسئلے کو بھی سیاست کی نذر کیا-پنجاب میں وقت ضائع کئے بغیر 8نئی لیبز پر کام شروع کیا گیااور الحمداللہ یہ لیبز فنکشنل ہیں-پنجاب اس وقت دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کررہاہے- کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ میں اضافے کےلئے مزید 4 لیب کے قیام کی منظوری دے دی ہے-پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور سرگودھا میں نئی لیبز بنائی جارہی ہیں-پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت 6ہزار سے بڑھ چکی ہے – کورونا وائرس کی وجہ سے وطن عزیز کو غےرمعمولی حالات کا سامنا ہے۔کورونا وباءکو شکست دینے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے – مارکیٹیں اور بازار کھلنے کے بعد عوام کو مزید ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا- جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے- ہم نے لوگوں کو کورونا سے بھی بچانا ہے اور بھوک سے بھی –
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow