وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے تحت چھ ارب سے زائد کی رقم تقسیم کردی گئی ہے وزیر اعلی عثمان بزدار

وزیراعلیٰ انصاف امداد پروگرام اور احساس پروگرام کے تحت 5روز میں6 ارب 53 کروڑ سے زائد کی مالی امداد تقسیم
اب تک  5لاکھ 44ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو مالی امدادشفاف طریقے سے دے چکے ہیں:عثمان بزدار
لاہور18مئی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام اور احساس پروگرام کے تحت 5روز میں مستحق خاندانوں میں6 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی گئی ہے اوراب تک  5لاکھ 44ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو مالی امدادشفاف طریقے سے دے چکے ہیں۔25لاکھ غریب خاندانوں کو 12ہزارروپے فی خا ندان مالی امدادفراہم کررہے ہیں۔پنجاب بھر میں 600سے زائد امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں اور یہ پروگرام غریب آدمی کی معاشی مشکلات کے ازالے کیلئے ہے۔انہوںنے کہاکہ مالی امدادا کو انتہائی شفاف طریقے سے حقداروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ کوروناوباءاوراس کے نتیجے میں لاک ڈاو¿ن سے غریب طبقہ بہت متاثر ہوا ہے۔متاثرہ طبقات کی مدد کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔مالی امداد کا ایسا شاندار پروگرام صوبے کی تاریخ میں پہلی بار آیا ہے ۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow