وزیراعلی نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فردو س مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
مجموعی طو رپر ایک ارب 76کروڑ روپے لاگت آئےگی، پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 9کروڑ روپے لگایا گیا
حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے:عثمان بزدار
بچت کے بعد تعمیراتی لاگت 96کروڑ روپے ہوگی،مدت تکمیل 4ماہ رکھی گئی تاہم یہ منصوبہ 3ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے
دیگر منصوبوں کی طرح لاہور کے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کروں گا،بچت پر ایل ڈی اے کے حکام کو شاباش دیتا ہوں
قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں،ہم نے عوام کے وسائل بچائے ہیں ،ماضی میں یہ وسائل اجاڑے گئے
منصوبے کےلئے تقریباً7 کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی، فردوس مارکیٹ چوک میں واقع کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی
انڈرپاس کی تعمیر سے روزانہ 91 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو فائدہ ہوگا، ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو گی
لاہور18مئی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لئے فردو س مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر مجموعی طو رپر ایک ارب 76کروڑ روپے لاگت آئے گی،جس میں لینڈ ایکوزیشن بھی شامل ہے- فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 9کروڑ روپے لگایا گیاتاہم حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے اور بچت کے بعد منصوبے کی تعمیراتی لاگت 96کروڑ روپے ہوگی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ انڈر پاس کی مدت تکمیل 4ماہ رکھی گئی ہے تاہم ایل ڈی اے کو یہ منصوبہ 3ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے-پسماندہ علاقوں کے منصوبوں کی طرح لاہور کے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کروں گا- تعمیراتی لاگت میں بچت پر ایل ڈی اے کے حکام کو شاباش دیتا ہوں-قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں-ہم نے عوام کے وسائل بچائے ہیں ،ماضی میں یہ وسائل اجاڑے گئے-ماضی کے دورمیں ترجیح پیسہ بنانا تھا ،ہم نے عوام کا پیسہ بچایا ہے- بچایا گیا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کررہے ہیں-تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے-انہوں نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراﺅنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو بے پناہ سہولت ملے گی- دورویہ انڈرپاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودولینز پر مشتمل ہوگا- بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے- منصوبے کے لئے تقریباً7 کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی- منصوبے کی تعمیر سے فردوس مارکیٹ چوک میں واقع کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی- انڈرپاس کی تعمیر سے روزانہ 91 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو فائدہ ہوگا- ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو گی- انہوںنے کہاکہ چوک میں ٹریفک کے لئے درپیش مشکلات دور ہوں گی -شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا-لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے- لاہور میں سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنائیں گے-ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی-وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا ڈیزائن نیسپاک کنسلٹنٹ نے تیار کیا ہے-صوبائی وزراءمیاں محمودالرشید،فیاض الحسن چوہان، مرادراس،وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران،اراکین پنجاب سعدیہ سہیل رانا، عمرآفتاب ڈھلوں، سیکرٹری اطلاعات، ڈپٹی کمشنر لاہور،ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے رکن انجینئر عامر ریاض قریشی ، ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے اعجاز خلیق، چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow