دریائے جہلم کی سیلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے کمشنر سرگودہا

سرگودہا (18 مئی 2020)۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے خوشاب او رسرگودہا کے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔ساحلی پٹیوں پر بسنے والے شہریوں ‘ کسانوں ‘مویشیوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں ۔دریائے جہلم میں تاحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم ارسا کی پیش گوئی کے مطابق دریائے جہلم میں درمیانے درجے کے سیلاب کے خدشات موجود ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل فلڈ کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں‘ ڈائریکٹر ہیلتھ رانا عبداللہ ‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی ‘ایس ای ایل جے سی ‘ایس ای ڈرینج خالد اقبال ‘ لائیوسٹاک ‘ ریسکیو 1122 او ردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے محکمہ انہار کو ہدایت کی کہ وہ دریا کے پشتوں کو مضبوط بنائیں ۔تمام بند چیک کئے جائیں ۔کسی قسم کی بریچنگ کے خدشات ختم کئے جائیں اپنی مشینری کو تیار رکھاجائے تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد مل سکے ۔ انہوں نے ایس ای ڈرینج کو خوشاب او رسرگودہا کی ڈرینوں کی بھل صفائی کی ہدایت کی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے ریسکیو 1122کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں ریسکیوکرنے کیلئے اپنی کشتیاں اور دیگر سازوسامان تیار رکھیں جبکہ محکمہ صحت کو اپنی موبائل ہیلتھ یونٹس بھی فعال بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو ہدایت کی کہ وہ ساحل پٹی پر واقع دیہاتوں میں پائے جانے والے مویشیوں کی ویکسینیشن مکمل کریں جبکہ سیلاب کی صورت میں جانوروں کو چارہ کابھی بندوبست رکھاجائے ۔ انہوں نے محکمہ زراعت کو کسانوں کی آگاہی کیلئے اپنے تمام ٹولز متحرک بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں تمام محکموں نے متوقع سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات بارے بریفنگ دی ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow