مصنوعی مہنگائی کے خلاف بھرپور کاروائی جاری رہے گی چوہدری محمد اشرف

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے ، ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سی اوایم سی نوشہرہ چوہدری محمد اشرف گوندل نے مین بازار،میلاد،تکبیر چوک سمیت مختلف دوکانوں کو چیک کرتے ہوئے اشیائے روزمرہ کریانہ،مرغی گوشت ،سبزی فروٹ کے دوکانداروں کو ناجائز منافع خوری،ریٹ لسٹ سامنے آویزاں نہ کرنے پرنقد جرمانے کئے انہوں نے دوکانداروں کو واضع کیا کہ کہ عوام کا مفاد ہر چیز پر مقدم ہے اور اسکے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے آئندہ اشیائے روزمرہ مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکانداروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا حکومت کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کوسامنے آویزاں کریں تاکہ خریدارریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کرسکیں اورکورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک گلوز کا استعمال کریں دوکانوں پر ہینڈ سیٹیلائزررکھے جائیں۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)وادی سون میں مہنگائی کا طوفان برپا دوکانداروں کی من مانیاں شہریوں کی دہائیاں کوئی پرسان حال نہیں تفصیل کے مطابق وادی سون میں دوکانداراشیائے خوردونوش سبزیاں مرغی گوشت کی قیمتیں بڑھا کر گاہکوں کو لوٹ رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے چند ہزار جرمانوں سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوئی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ گراں فروشی کے مرتکب ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرئے۔
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)تحصیل اہسپتال کے داخلی گیٹ اور چاردیواری کے ساتھ غیر قانونی چنگ چی رکشہ ٹیکسی سٹینڈ قائم ہونے سے اہسپتال میں آنے جانے والے مریضوں باالخصوص ایمبولنسز کو مشکلات کا سامنا ہے مریضوں اور ان کے لواحقین نے بتایا کہ جب راستہ کھلوانے کا مطالبہ کیا جائے تو رکشہ ٹیکسی ڈرائیور بدتمیزی پر اتر آتے ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow