شکر کوٹ وادی سون نوشہرہ میں الخدمت فاؤنڈیشن نے راشن تقسیم کیا

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)وادئ سون کے مرکزی قصبہ نوشہرہ اور شکرکوٹ میں جماعت اسلامی پاکستان کی ذیلی الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سینکڑوں گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔الخمدمت فاؤنڈیشن کے ورکروں نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بےروزگار ہونے والے مزدور دیہاڑی دار طبقہ اور مستحقین میں گھر گھر جا کر ان کی دہلیز پر راشن تقسیم کیا۔ یہ راشن جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر قاضی محمدادریس کی معاونت سے پیکج تقسیم کیا گیا ان کے معاون خاص قاضی محمد اکرام نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر ادریس اور جماعت اسلامی کے دیگر راہنماؤں کے تعاون سے یہ سلسلہ وادئ سون کے دیگر مواضعات میں بھی خاموشی سے جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی صدر سینیٹر سراج الحق کی ہدایت کے مطابق نمائش کی بجائے خاموشی سے مستحق افراد کے گھروں تک راشن پیکج پہنچانے میں ہمارے ورکرز اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow