آر پی او سرگودہا نے تھانہ سٹی سرگودہا کا مکمل معائنہ کیا

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثرنے تھانہ سٹی ضلع سرگودھا کا مکمل معائنہ کیا جس میں صفائی،ریکارڈ،انوسٹی گیشن روم،فرنٹ ڈیسک ، حوالات تھانہ کے احاطہ کو سیکیورٹی کے لحاظ سے تسلی بخش قرار دیا گیا ریکارڈ چیک کرنے پر سال 2019کے دوران تھانہ میں کل 471 مقدمات درج ہوئے جن میں سے354مقدمات کا چالان داخل عدالت کیا جا چکا ہے۔آر پی او سرگودھا نے ایس ایچ او کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے اور بقایاملزمان و مجرمان اشتہاری کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ یہ تھانہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے خصوصی اقدامات کے تحت ماڈل پولیس اسٹیشن میں شامل ہے ایس ایچ او تھانہ ورکنگ معامالات بہتر انداز میں سر انجام دے پولیس افسران و اہلکاروں کوعوام الناس سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے اور ان کے مسائل میرٹ پر یکسو کر نے کے احکامات بھی جاری کیے۔اس موقع پر اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow