کورونا ریلیف کمیٹی کا اجلاس صدارت وزیر اعلی نے کی لاک ڈاؤن کھولنے کے حوالے سے مزید اھم فیصلے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کا اجلاس، متعدد افسران اور حکام نے ویڈیو لنک پر شرکت کی
شاپنگ مال اور پلازے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت کا فیصلہ ، پرہجوم مقامات پر منہ اور ناک ڈھانپنا لازمی
فوڈکورٹ ، سٹال، ریسٹورنٹ، پلے رائڈ وغیرہ بند رہیں گی ، دکانیں، کاروبار اور مارکیٹیں بھی 9 سے شام5 تک کھولی جائیں گی
پنجاب میں ہوٹل اور ریسٹورنٹ وغیرہ عیدالفطر کے بعد کھلیں گے،دن اور اوقات کار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
کورونا سے برسرپیکار ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنلزکی مصدقہ لسٹ پر الاﺅنس عید سے پہلے ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت
پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ ہو ئے، 28 فیصد سے زائد مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں،بریفنگ
لاہور19مئی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر آج وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے کورنا کنٹرول کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں شاپنگ مال اور پلازے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ فوڈکورٹ ، سٹال، ریسٹورنٹ، پلے رائڈ وغیرہ بند رہیں گی جبکہ ریسٹورنٹ عید کے بعد کھلیں گے، دن اور اوقات کا تعین بعد میں ہوگا۔ دکانیں، کاروبار اور مارکیٹیں بھی صبح 9 بجے سے شام5 تک کھولی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کی وجہ سے پولیس کے اہلکاروں کو دوران بیماری خصوصی الاﺅنس ملے گا جبکہ کورونا سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو شہداءپیکج ملے گا۔ پرہجوم مقامات پر منہ اور ناک ڈھانپنا لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنلز کا تعین کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ ہر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی کی تصدیق پر کورونا ڈیوٹی کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو اضافی تنخواہ دی جائے گی۔کورونا سے برسرپیکار ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنلزکی مصدقہ لسٹ موصول ہونے پر الاﺅنس عید سے پہلے ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور 28 فیصد سے زائد مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیبارٹریز میں کام کرنے والے سٹاف کو عید کے دنوں میں شفٹوں میں بلایا جائے گا۔ صوبائی وزراءراجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرائمری اینڈ سیکرٹری ہیلتھ کیئر، خزانہ، اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی پی ڈی ایم اے،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی،دیگر متعلقہ افسران اور 4 کور ہیڈکوارٹر سے اعلیٰ عسکری حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow