سرگودہا 48 گھنٹوں میں 39000 گندم بوری خریدی گئی، باردانہ لیکر گندم نہ دینے والے کسانوں کے نام اخبارات میں دیئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر

سرگودہا میں 48 گھنٹوں میں 39 ہزار بوری گندم خریدی گئی

سرگودہا (19 مئی 2020)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی کاوشوںسے گزشتہ 48گھنٹوںکے دوران ضلع کے مختلف گندم خریداری مراکز پر 38822بوری گندم خریدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق آسیہ والا گندم خرید سنٹر پر 6711بوری ،سرگودہا پی سی ٹوپر 7386بوری،شاہ پور3636،سلانوالی 4169،شاہ نکڈر2341،بھلوال میں 1409،پھلروان713،میانی میں1267،کوٹمومن 1649،سیال موڑ فلیگ سنٹر 1618،ہلال پور میں 1868،فاروقہ میں4396جبکہ سبھاگہ میں 1659بوری گندم خرید کی گئی۔
٭٭٭٭٭
سرکاری باردانہ وصول کر کے گندم نہ لانے والے کاشتکاروں کے نام اخبارات میں تشہیر کرنے کا فیصلہ ۔

سرگودہا (19 مئی 2020)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ کوئی بھی کاشتکار باردانہ حاصل کر کے چھ دنوں کے اندر گندم سرکار کو جمع کروانے کا پابند ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایسے کاشتکار جنہوںنے باردانہ حاصل کیا اور مقرر ہ مدت کے اندر گندم سرکار کے پاس جمع نہیں کروائی ان کے خلاف پنجاب پینل کوڈ کے تحت متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنروں کو باردانہ حاصل کر کے گندم فراہم نہ کرنے والے کاشتکاروں کے نام اخبارات میں تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
٭٭٭
سماجی شخصیت شاہین احسان مغل کو صحافتی حلقوں میں سینی ٹائرز ‘ماسک تقسیم کرنے پر میڈل پہنایا گیا۔

سرگودہا (19 مئی 2020) ڈائریکٹر تعلقات عامہ مقبول احمد ملک نے عوامی سماجی شخصیت شاہین احسان مغل کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے عوامی و صحافتی حلقوں میں سینٹی ٹائیزر اور ماسک تقسیم کرنے پر رفاعی تنظیم کی جانب سے میڈل پہنایا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ مقبول احمد ملک کا کہنا تھا کہ شاہین احسان مغل جیسی شخصیات ہمارا سرمایہ ہیں۔ مشکل اور کٹھن حالات میں ایسی شخصیات کی جانب سے آگے بڑھنا اور حکومت کی شانہ بشانہ کام کرنا خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوںنے شاہین احسان مغل کی عوامی سماجی خدمات کو سراہا اور ان کے آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow